بھٹکل:2/ اگست(ایس او نیوز)تعلقہ کے فاریسٹ حق کی دعویٰ عرضیوں کی منظوری کے لئے سونپے جانے کے بعد بھی اس کو غلط کہنا اور منظوری میں تاخیر کرتے ہوئے عرضی داروں کو ہراساں کئے جانے پر ہاڈولی گرام پنچایت صدر شری دھرمنجو شٹی نے کڑی مذمت کی۔
وہ یہاں کرناٹکا پرانت رئیت سنگھا ، کرناٹکا پرانت کرشی مزدور سنگھا اور فاریسٹ اتی کرم دار ہوراٹ سمیتی کے اشتراک سے ہاڈولی سرکل پر راستہ روکو احتجاج میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ تعلقہ میں مختلف مقامات پر فاریسٹ حق کے لئے دی گئی عرضیاں یوں دھول چاٹ رہی ہیں، اور ابھی عرضیوں کی برابر جانچ بھی نہیں ہوئی اتی کرم داروں کو نکال باہر کیا جارہاہے، اور کئی ایک غیر متعلقہ باتوں کو لے کر ہزاروں روپیہ جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔ ان تمام کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر اس طرح کی ہراسانی یوں ہی جاری رہی تو آئندہ دنوں میں کسان ، اتی کرم داروں کے ساتھ مل کر اے سی دفتر کے سامنے غیر معینہ مدت کے لئے احتجاج پر اُتر آئیں گے۔ کرناٹکا پرانت رئیت سنگھ کے لیڈر سبھاش کوپی کر نے موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ میٹنگ میں تعلقہ پنچایت کی ممبر شریمتی جئے لکشمی گونڈ، فاریسٹ حق ہوراٹ سمیتی کے صدر مادیو نائک، نوین کمار جین، نارائن مراٹھی ، دیوراج گونڈ، واسو مراٹھی، پانڈورنگا نائک، گجانن بھٹ، بھاسکر گونڈسمیت سیکڑوں عرضی دار موجود تھے۔ شری دھر شٹی نے استقبال کیا تو سبھاش کوپی کر نے شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر پولس بندوبست کیا گیا تھا۔